• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 61971

    عنوان: استنجاء کے درمیان میرے کپڑے میں استنجا لگ گیا ، میں نے اسی وقت پانی سیدھولیا تو کیا اس کے بعد میری نماز ہوگئی یا پھر مجھ پر غسل واجب ہوگیا؟

    سوال: استنجاء کے درمیان میرے کپڑے میں استنجا لگ گیا ، میں نے اسی وقت پانی سیدھولیا تو کیا اس کے بعد میری نماز ہوگئی یا پھر مجھ پر غسل واجب ہوگیا؟

    جواب نمبر: 61971

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 821-821/Sd=1/1437-U استنجے کے وقت کپڑے پر نجاست لگنے سے غسل واجب نہیں ہوتا، لہذا صورتِ مسئولہ میں اگر آپ نے استنجے کے وقت کپڑے پر لگی ناپاکی کو دھولیا تھا، تو وہ کپڑے پاک ہوگئے تھے، اب اُن کپڑوں میں پڑھی گئی نماز اداء ہوگئی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند