• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 61707

    عنوان: مجھے پپشاب کے قطرے کا مرض ھے ۔عموماً پیشاب پخانے اور نھانے کے بعد، اس صورت میں میری نماز کا کیا مسئلہ ھے ؟میں جب غسل کے بعد کپڑے پہنتا ھوں تو ایسا لگتا ہے کہ قطرے کپڑوں میں گرے محض شک رھتا ھے یقین نھیں تو کپڑوں کا کیا حکم ہے ؟

    سوال: مجھے پپشاب کے قطرے کا مرض ھے ۔عموماً پیشاب پخانے اور نھانے کے بعد، اس صورت میں میری نماز کا کیا مسئلہ ھے ؟میں جب غسل کے بعد کپڑے پہنتا ھوں تو ایسا لگتا ہے کہ قطرے کپڑوں میں گرے محض شک رھتا ھے یقین نھیں تو کپڑوں کا کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 61707

    بسم الله الرحمن الرحيم

    آپ استنجے میں ڈھیلے یا ٹشو پیپر کا استعمال کیا کریں اور پیشاب کے بعد استبراء کیا کریں، یعنی اس بات سے اچھی طرح اطمینان کرلیا کریں کہ پیشاب کے قطرے آنا بند ہوگئے ہیں، اس اطمینان کے بارے میں لوگوں کے طریقے مختلف ہیں، کسی کو چند قدم چلنے سے، کسی کو کھانسنے سے، کسی کو زمین پر پیر مارنے سے اور کسی کو دیر تک بیٹھے رہنے سے یہ اطمینان حاصل ہوتا ہے، مذکورہ طریقے پر استنجاء کرنے کے بعد بھی اگر کچھ شک ہو، تو آپ اس کی پروا نہ کریں۔ والاستبراء واجب حتی یستقر قلبہ علی انقطاع العود کذا فی الظہیریة قال بعضہم: یستنجی بعدما یخطو خطوات وقال بعضہم: یرکض برجلہ علی الأرض ویتنحنح ․․․ إلخ والصحیح أن طباع الناس مختلفة فمتی وقع فی قلبہ أنہ تم استفراغ ما فی السبیل یستنجی․․․ ولو عرض لہ الشیطان کثیرا لا یلتفت إلی ذلک کما فی الصلاة ․ (الفتاوی الہندیة: ۱/۴۹)․ --------------------- جواب درست ہے‏، قطرہ ٹپكنے كا محض شك ہونے كی وجہ سے وضو ٹوٹنے كا حكم نہیں كیا جائے گا۔ (د)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند