• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 61601

    عنوان: اگر دوران نماز باجماعت کسی کو یہ پتا چل جائے کہ وہ وضو سے نہیں ہے تو اس کا کوئی کرنا چاہئے؟

    سوال: اگر دوران نماز باجماعت کسی کو یہ پتا چل جائے کہ وہ وضو سے نہیں ہے تو اس کا کوئی کرنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 61601

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 824-824/Sd=1/1437-U ایسی صورت میں اس کو نیت توڑ کر صف کے کنارے سے باہر آکر پہلے وضو کرنا چاہیے، پھر جماعت میں شامل ہونا چاہیے، اس دوران اگر کوئی رکعت چھوٹ جائے، تو امام کے سلام پھیرنے کے بعد اس کوپوری کرلے، واضح رہے کہ بغیر وضو کے جماعت کے ساتھ جو نماز پڑھی جائے گی، وہ کالعدم مانی جائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند