• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 611302

    عنوان:

    غسل كے دوران نكلنے والے مادے اور غسل كے احكام

    سوال:

    سوال : میرا سوال ہے کہ جب مجھ پر غسل فرض ہوتا ہے یا میں نہاتا ہوں تو اکثر میں شاور کے نیچے نہاتا ہوں دوران غسل اکثر جب شاور کا پانی میرے عضو سے گزرتا ہےیا عضو کو دھوتا ہوں تو مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ مجھے مزےکے ساتھ کچھ نکلتا محصوص ہے اور کبھی صرف مزا اور کبھی صرف محسوس ہوتا ہے کچھ نکلا ہے اکثر ہی ایسا ہوتا ہے نہ چاہتے ہوئے اور بغیر شہوت کے مجھے ایسامخصوص ہوتا ہے کیونکہ دوران غسل ایسا محسوس ہوتا ہے اور غسل کا پانی بھی عضو پر سے بہارہا ہوتا ہے تو میں فرق نہیں کر پاتا کہ نکلنے والا مادہ کیا نکلا ہے کیامجھے بار بار غسل کرنا پڑے گا رہنمائی فرمائیں میرے لیے غسل کے کیا احکام ہوگئے رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 611302

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1030-765/M=09/1443

     منی‏، شہوت كے ساتھ كودتے ہوئے نكلتی ہے اور اس دوران لذت محسوس ہوتی ہے اور بلاشہوت كے عضو سے نكلنے والا مادہ مذی یا ودی ہوسكتا ہے۔ خیر جب آپ غسل كے لیے بیٹھے ہوتے ہیں یا نہا رہے ہوتے ہیں اس دوران عضو سے اگر كچھ مادہ نكلتا ہے اور آپ فرق نہیں كرپاتے تو بہت فكر كی بات نہیں‏، اُس وقت جو كچھ بھی نكلے نكلنے دیں‏، جب اطمینان ہوجائے كہ اب كچھ نہیں نكلے گا تو عضو كو دھوكر پھر غسل كرلیں‏، اگر شاور كے نیچے نہانے كی وجہ سے پانی كی چوٹ سے ایسا محسوس ہوتا ہے تو آپ بالٹی یا ٹب میں پانی لے كر جگ سے نہالیا كریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند