• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 610760

    عنوان:

    پیشاب كا قطرہ كپڑے یا بدن پر لگ جائے تو کیا حکم ہے

    سوال:

    سوال : اکثر پیشاب کے بعد قطرے آتے ہیں جو کہ شلوار یا پینٹ پر لگ جاتے ،اس کو پاک کس طرح کرے میں اکثر جب گھر سے دور ہو تا ہوں تو ہاتھ گیلا پھیر لیتا ہوں دو یا تین بر کیا اس سے شلوار یا پینٹ پاک ہو جاتی ہے ؟

    جواب نمبر: 610760

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 970-730/D=08/1443

     پیشاب كا قطرہ آنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے‏، نماز یا تلاوت قرآن كرنے كے لیے تازہ وضو كرنا ہوگا۔

    عضو یا كپڑے پر لگنے كے سلسلے میں یہ تفصیل ہے كہ صرف ہاتھ بھگوكر گیلا پھیر لینے سے تو اور تلویث ہوجائے گی یعنی ایك قطرہ نجاست دور تك پھیل جائے گی اس لیے گیلا ہاتھ صرف ایك مرتبہ پھیرنا بہتر نہیں۔ اگر نجاست كا پھیلاؤ ہتھیلی كی گہرائی سے كم ہے تو عضو یا كپڑے كو دھونا واجب نہیں‏، دشواری كے وقت بغیر دھوئے بھی نماز پڑھ سكتے ہیں۔ ہاں اگر پھیلاؤ ہتھیلی كی گہرائی كے برابر یا اس سے زیادہ ہوجائے تو كپڑے یا عضو كا دھونا واجب ہے۔ پیشاب جس جگہ لگا ہو خواہ كپڑا ہو یا جسم اسے تین مرتبہ پانی سے دھولیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند