• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 610618

    عنوان:

    پیشاب کے قطرے کپڑے پر گر کر سوکھ جائیں تو کیا کپڑا پاک ہوجائے گا؟

    سوال:

    سوال : پیشاب کرنے کے بعد پیشاب کے قطرے کپڑے پر گر گئے اور سوکھ گئے اور سوکھنے کے بعد کپڑا پاک ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 610618

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 907-690/M=08/1443

     پیشاب كے قطرے كپڑے پر گر كر سوكھ جانے سے كپڑا پاك نہیں ہوگا وہ ناپاك ہی رہے گا‏، پاك كرنے كے لیے اس حصے كو دھونا پڑے گا؛ البتہ پیشاب كا قطرہ كپڑے میں لگ كر اگر اتنا پھیل جائے جو قابل عفو ہو (یعنی ایك روپئے سے كم مقدار میں) اور پھر اسی حال میں وضو كركے نماز پڑھ لے تو نماز ہوجائے گی لیكن نجاست كا علم ہوتے ہوئے بالقصد اسے نہ دھونا اور اسی طرح نماز پڑھ لینا مكروہ ہے ایسا نہیں كرنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند