• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 610172

    عنوان:

    پوری رات ناپاکی کی حالت میں سونا

    سوال:

    جناب کیا اسلام میں رات بھر ناپاکی سونا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 610172

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 566-411/H-Mulhaqa=8/1443

     اگر فجر کی نماز قضا نہ ہو تو جنابت کے بعد صبح فجر تک غسل نہ کرنے میں کچھ گناہ نہیں؛ البتہ اگر ہمت ہو تو سونے سے پہلے غسل کرلینا چاہیے، سب سے افضل یہی ہے یا کم از کم وضو کرلینا چاہیے ، وضو کی صورت میں بھی آدمی ناپاکی کی حالت میں رات گذارنے والا نہ ہوگا(شرح معانی الآثار)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند