• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 609991

    عنوان:

    انزال خواب میں ہو اور دھبہ دكھائی دے تو کیا حکم ہے؟

    سوال:

    سوال : میرا سوال یہ ہے کہ مجھے فجر کے بعد خواب میں انزال ہوا اور لذت محسوس کی۔لیکن اٹھنے پر کوئی آثار نظر نہیں آیا نہ ہی بو محسوس کی۔ لیکن بعد میں ایک دھبہ نظر آیا لیکن اس میں منی کی بو نہیں آئی ۔(میرے شلوار کا رانگ سیاہ تھا) اس صورت میں کیا مجھ پر غسل واجب ہو ا؟

    جواب نمبر: 609991

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 998-709/H=07/1443

     خواب میں انزال ہوا اور لذت بھی محسوس كی تو جو دھبہ دكھائی دیا وہ منی ہی كا دھبہ سمجھا جائے گا‏، پس ایسی صورت میں غسل واجب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند