• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 609862

    عنوان:

    دو بیویوں سے جماع کرنے کے درمیان میں غسل کرنا بہتر ہے

    سوال:

    سوال : دو بیویوں سے جماع کے درمیان غسل کرنا واجب ہے یا دونوں سے فارغ ہو کر ایک دفعہ غسل کرنا کافی ہے؟

    جواب نمبر: 609862

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 860-721/B=07/1443

     مستحب اور بہتر ہے کہ ہر جماع کے بعد غسل کرے، لیکن اگر کوئی دونوں بیویوں سے جماع کرنے کے بعد ایک ہی دفعہ غسل کرے تو یہ بھی جائز ہے؛ البتہ درمیان میں اپنی شرمگاہ کو دھولینا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند