• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 609233

    عنوان:

    حالت جنابت میں اگر انتقال ہو جائے تو کیا وہ کافر ہوگا؟

    سوال:

    اگر حالت جنابت یا ناپاکی کی حالت میں کسی کا کسی بھی سبب انتقال ہو جائے تو کیا وہ شخص کافر ہوگا؟

    جواب نمبر: 609233

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:813-607/L=6/1443

     حالتِ جنابت یا ناپاکی کی حالت میں مرنے والا آدمی کافر نہیں ہوتا ۔

    حدثنی یحیی بن عباد بن عبد اللہ، عن أبیہ، عن جدہ رضی اللہ عنہ قال: سمعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یقول عند قتل حنظلة بن أبی عامر بعد أن التقی ہو وأبو سفیان بن الحارث حین علاہ شداد بن الأسود بالسیف فقتلہ، فقال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: إن صاحبکم تغسلہ الملائکة فسألوا صاحبتہ فقالت: إنہ خرج لما سمع الہائعة وہو جنب، فقال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: لذلک غسلتہ الملائکة(المستدرک علی الصحیحین للحاکم ، رقم: 4917)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند