• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 609169

    عنوان:

    اگر سردی کا موسم ہو اور رشتہ دار کے گھر احتلام ہوجائے تو تیمم کرسکتا ہے یا نہیں؟

    سوال:

    کیا اگر رشتہ داروں کے گھر میں احتلام ہو جائے اوریہاں رشتہ داروں کے گھر شادی ہو ،سردی کا موسم بھی ہو ، کسی سے کہہ بھی نہیں سکتا تو اس صورت میں کیا کیا جائے ؟ گھر سے دور بھی ہوں۔

    جواب نمبر: 609169

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:804-599/L=6/1443

     محض شرم کوئی عذر نہیں ہے جس کی وجہ سے تیمم کی اجازت ہو، آپ احتلام ہونے کی صورت میں کسی بھی طرح غسل کرکے ہی نماز ادا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند