• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 608815

    عنوان:

    انڈرویئر میں دو چار قطرے پیشاب کے لگے ہوں تو کیا اس میں نماز ہوجائے گی؟

    سوال:

    اگر پیشاب سے فارغ ہونے کے بعد استنجا مکمل کرنے کے بعد پیشاب کے کچھ قطرے انڈرویر میں نکل جائے تو اس انڈرویئر کو پہن کر نماز ہو جائیں گی یا نہیں ؟مہربانی کرکے پوری تفصیل بتائیں۔

    جواب نمبر: 608815

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:726-545/L=6/1443

     اگر انڈر ویئر میں پیشاب کے قطرات لگے ہوں تو اسے دھولیا جائے، جہاں تک نماز کا تعلق ہے تو اگر نجاست ایک درہم یا اس سے کم لگی ہے تو اس میں نماز درست ہوجائے گی؛ لیکن اس صورت میں بھی دھوکر پڑھنا بہتر ہے؛ اور اگر نجاست ایک درہم سے زائد لگی ہوتو دھوئے بغیر نماز درست نہ ہوگی۔

    النجاسة إن کانت غلیظة وہی أکثر من قدر الدرہم فغسلہا فریضة والصلاة بہا باطلة وإن کانت مقدار درہم فغسلہا واجب والصلاة معہا جائزة وإن کانت أقل من الدرہم فغسلہا سنة وإن کانت خفیفة فإنہا لا تمنع جواز الصلاة حتی تفحش. کذا فی المضمرات. (الفتاوی الہندیة 1/ 58)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند