• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 608715

    عنوان:

    اگر ناپاک مٹی کی دھول کپڑے میں لگ جائے تو کیا حکم ہے؟

    سوال:

    ہم گائے بھینس باندھنے کی جگہ جاتے ہیں جہاں کی مٹی کی دھول ہمارے کپڑوں میں لگ جاتی ہیں اور کپڑوں میں سے بدبو آنی شروع ہوجاتی ہے تو کیا ایسے کپڑے پاک ہیں یا ناپاک ۔نجاست نہیں لگی۔

    جواب نمبر: 608715

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:698-535/L=6/1443

     مذکورہ بالا صورت میں ناپاک مٹی کے دھول کپڑے میں لگنے اور بدبوآنے سے کپڑا ناپاک نہ ہوگا جب تک کپڑے میں نجاست کا اثر ظاہر نہ ہو۔

    (قولہ: وبخار نجس) فی الفتح مرت الریح بالعذرات وأصاب الثوب، إن وجدت رائحتہا تنجس، لکن نقل فی الحلیة أن الصحیح أنہ لا ینجس. (الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) 1/ 325) وإذا جعل السرقین فی الطین فطین بہ السقف فیبس فوضع علیہ مندیل مبلول لا یتنجس.السرقین الجاف أو التراب النجس إذا ہبت الریح فأصاب ثوبا لا یتنجس ما لم یر فیہ أثر النجاسة. ہکذا فی فتاوی قاضی خان.إذا مرت الریح بالعذرات وأصابت الثوب المبلول یتنجس إن وجدت رائحة النجاسة ما یصیب الثوب من بخارات النجاسات لا یتنجس بہا وہو الصحیح. ہکذا فی الظہیریة. (الفتاوی الہندیة 1/ 47)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند