• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 608325

    عنوان:

    دانے سے پانی جیساپتلا پانی نکلے تو اس کا کیا حکم ہے؟

    سوال:

    سوال : اگر دانے میں سے ایسا مواد نکلے جو بالکل پانی جیسا پتلا ہو، کسی قسم کی بُو یا رنگ یا کوئی اور آمیزش بھی نہ ہو تو اس کا کیا حکم ہوگا؟

    جواب نمبر: 608325

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 607-486/B=05/1443

     وہ پانی بھی ناپاک ہوگا۔ اگر اپنے مستقر پر رہا اور باہر نہیں نکلا تو وہ ناقض وضو نہ ہوگا۔ ہاں اگر وہ پانی دانے سے نکل کر اِدھر اُدھر بہ گیا تو اس سے وضو کرنا واجب ہوگا۔ بُو یا رنگ ہونا اس میں ضروری نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند