• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 608181

    عنوان:

    اگر موضع نجاست کا علم نہ

    سوال:

    پاؤں کی انگلیوں پر پھنسی کی وجہ سے معمولی سے خون کے قطرے نکلتے ہیں کبھی کبھار ، اگر دیکھیں کہ خون نکلا اور یہ معلوم نہ ہو کہ کس جگہ خون کے قطرے لگے ہیں یا نہیں تو کیا حکم ہے ؟ اس کو جگہ کو پاک کرنی ہوگی یا نہیں ؟

    جواب نمبر: 608181

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:589-476/L=5/1443

     مذکورہ بالا صورت میں چوں کہ موضع نجاست کا علم نہیں ہے ؛ لہذا جہاں نجاست کے لگنے کا امکان ہو اس جگہ کو دھولیجیے ، واضح رہے کہ عموما پھنسی سے نکلنے والا خون ایک درھم کے بقدر یا اس سے کم ہی ہوتا ہے اور وضو کرنے کی صورت میں قوی امید ہے کہ نجاست کا ازالہ بھی ہوگیا ہوگا ؛ لھذا اس حالت میں پڑھی گئی نماز درست ہوگئی۔

    اذا لم یتمکن من الازالة لخفاء خصوص المحل المصاب مع العلم بتنجیس الثوب ، قیل: الواجب غسل طرف منہ، فان غسلہ بتحر أو بلا تحر طہر. (الأشباہ والنظائر/1/184/ القاعدة الثالثة/ ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند