• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 608072

    عنوان:

    غسل کے بعد اگرجسم پر نجاست نظر آئے توکیا غسل کا اعادہ ضروری ہے ؟

    سوال:

    غسل کے بعد اگرجسم پر نجاست نظر آئے تو کیاپھر سے غسل کرنا پڑے گا یا جگہ کا دھونا کافی ہے ؟

    جواب نمبر: 608072

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:311-187/B-Mulhaqa=5/1443

     اگر یہ نجاست جسم پر غسل کے بعد لگی ہو،یا پہلے سے لگی ہو؛لیکن دورانِ غسل کسی وجہ سے وہاں تک پانی نہ پہنچنے کی وجہ سے ، نجاست زائل نہ ہوئی ہو تو صرف اس جگہ کو دھولینا کافی ہے ،اعادہ غسل کی ضرورت نہیں ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند