• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 607571

    عنوان:

    اگر دخول کیے بغیر مرد فارغ ہوجائے تو کیا عورت پر بھی غسل واجب ہوگا؟

    سوال:

    سوال : اگر خاوند اپنی بیوی کی جائے مخصوصہ میں دخول کیے بغیر بیوی کے جسم کے ساتھ مس ہو کر فارغ ہو جائے یا بیوی کے حائضہ یا حاملہ کی صورت میں مجبوری کی صورت میں اپنی بیوی سے ہاتھ سے مشت زنی کروا لیتا ہے تو کیا اس صورت میں بیوی پر غسل واجب ہو جائے گا؟

    جواب نمبر: 607571

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 501-365/H=04/1443

     اگر شہوت کے ساتھ بیوی کی منی بھی خارج ہوگئی یعنی اس کو بھی انزال ہوگیا تو اس پر بھی غسل واجب ہوجائے گا۔ اگر اس کی منی بشہوت خارج نہ ہوئی تو اس پر غسل واجب نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند