• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 607369

    عنوان:

    ناخن میں گندگی یا میل بھر جائے تو وضو اور غسل کا کیا حکم ہے؟

    سوال:

    سوال : میں نے فجر کی نماز کے لیے وضو کیا نماز ادا کی پھر دیکھا کہ میرے ناخن میں میل اور گندگی ہے کیا میری نماز ادا ہو گی یا نہیں اور وضو ہو گا یا نہیں وضاحت فرمائیں۔ گیا ناخنوں میں میل اور گندگی جمع ہونے سے غسل اور وضو ہو جاتا ہے وضاحت فرمائیں۔ کیا وضو اور غسل کرتے وقت ناخنوں کے اندر کسی باریک چیز ڈال کر صاف کر نا فرض ہے یا ضروری ہے وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 607369

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 402-315/B=04/1443

     ناخن میں میل ہونے سے پانی فوراً میل کے اندر سرایت کرجاتا ہے اس لیے آپ کا وضو ہوگیا۔ آپ کسی طرح کا وہم نہ کریں۔ آئندہ میل وغیرہ کی صفائی رکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند