عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 607352
تیمم کرکے نماز پڑھ لی، پھر پانی مل گیا، تو نماز کا کیا حکم ہے؟
سوال : ایک شخص پانی میسر نہ ہونے کی صورت میں تیمم کر کے غسل کے اعتبار سے پاک ہوا اور ایک نماز بھی ادا کر لی مگر بعد میں پانی میسر ہو گیا۔ کیا اب اس کو پانی سے غسل کرنا پڑے گا اور نماز بھی قضا کرنا ہو گی؟
جواب نمبر: 607352
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 400-343/B=04/1443
اگر پانی دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے تیمم کیا تھا، اور اسی حالت میں نماز ادا کرلی، بعد میں پانی میسر ہونے کی وجہ سے تیمم ٹوٹ گیا، اب پانی سے دوبارہ غسل کرنا پڑے گا؛ البتہ نماز دوہرانے کی ضرورت نہیں ہے۔
قال الحصکفي: وقدرة ماء ولو إباحة في صلاة کاف لطہرہ ولو مرة مرة، قال ابن عابدین: قولہ: في صلاة: ․․․․․ ولو صلی بالتیمم ثم وجد الماء في الوقت لا یعید منیة۔ (الدر مع الرد: 1/427، ط: زکریا دیوبند)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند