• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 607238

    عنوان:

    کیامذی کو محض ٹشو پیپرکے ذریعے پوچھنے سے کپڑا پاک ہوجائے گا؟

    سوال:

    اگر پینٹ یا انڈرویئر میں مذی خارج ہوجائے تو اس جگہ کو گیلے ٹشو سے صاف کرنے سے کپڑا پاک ہو جائے گا؟اس کپڑے کو پہن کر کیا نماز پڑھ سکتے ہیں ؟

    جواب نمبر: 607238

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:80-62/D-Mulhaqa=4/1443

     اگرانڈر ویئر یا پینٹ میں مذی خارج ہوجائے تو نجاست کی جگہ کو تین مرتبہ دھونا اور ہر مرتبہ نچوڑنا اور تیسری بار میں پوری طاقت سے نچوڑنا ضروری ہے ، گیلے ٹشوسے صاف کرنا کافی نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ اگر مذی پھیلاو میں ہتھیلی کے گہرائی والے حصے سے زائد ہوجائے ، تو ایسے کپڑے میں نماز نہیں ہوگی اور اس سے کم کی صورت میں نماز تو ہوجائے گی؛ لیکن کراہت کے ساتھ ہوگی۔

    قال الحصکفی : (وعفا) الشارع (عن قدر درہم) وإن کرہ تحریما، فیجب غسلہ، وما دونہ تنزیہا فیسن۔ قال ابن عابدین : (قولہ: وإن کرہ تحریما) أشار إلی أن العفو عنہ بالنسبة إلی صحة الصلاة بہ، فلا ینافی الإثم کما استنبطہ فی البحر من عبارة السراج، ونحوہ فی شرح المنیة فإنہ ذکر ما ذکرہ الشارح من التفصیل، وقد نقلہ أیضا فی الحلیة عن الینابیع، لکنہ قال بعدہ: والأقرب أن غسل الدرہم وما دونہ مستحب مع العلم بہ والقدرة علی غسلہ، فترکہ حینئذ خلاف الأولی، نعم الدرہم غسلہ آکد مما دونہ، فترکہ أشد کراہة کما یستفاد من غیر ما کتاب من مشاہیر کتب المذہب.ففی المحیط: یکرہ أن یصلی ومعہ قدر درہم أو دونہ من النجاسة عالما بہ لاختلاف الناس فیہ.۔الخ( الدر المختار مع رد المحتار : ۱/۳۱۷، باب الانجاس ، ط: دار الفکر، بیروت )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند