• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 607033

    عنوان:

    نماز پڑھنے کے بعد پتہ چلا کہ وہ ناپاک تھا‏، تو اب کیا کرے؟

    سوال:

    سوال : محترم جناب ، عرض کیا ہے کہ مجھے نیند کی حالت میں احتلام ہو گیا اور جب بیدار ہوا تو پتا نہیں تھا اور فجر کی نماز کے لیے مسجد چلا گیا سنت بھی ادا کیں پھر فرض جماعت ادا کی اور اشراق بھی اسی حالت میں ادا کرلی پھر احتلام کہ بارے میں پتا چلا کچھ نشانات دیکھ کر لیکن پھر بھی شبہ ہے ، یاد نہیں۔ ایسی حالت میں نمازیں دوبارا ادا کرنی ہوں گی نیز کون کون سی نمازوں کو دوبارا ادا کرنا ہوگا سنت فرض اور اشراق کے نفل تینوں کو یا صرف فرض۔اور اس کا کوئی گناہ یا کفارہ تو نہیں ہوگا۔امید ہے میں اپنا سوال واضح کر پایا ہونگا جواب جلد مطلوب ہے ۔ شکریہ

    جواب نمبر: 607033

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 307-218/M=03/1443

     صورت مسئولہ میں اگر اشراق کے بعد احتلام کے بارے میں پتہ چل گیا تھا تو فوراً غسل کرکے سنت فجر اور فرض دونوں کا اعادہ کرلینا چاہئے تھا اور زوال کے بعد پڑھنے کی صورت میں صرف فرض کا اعادہ کافی ہے اور کوتاہی ہوئی ہو تو توبہ بھی کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند