• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 606868

    عنوان: شوہر سے بات کرتے ہوئے منی کا خارج ہونا 

    سوال:

    سوال : میرا سوال یہ ہے کہ ہمارا نکاح ہوا ہے پر رخصتی نہیں ہوئی تو اکثر میں اپنے شوہر سے کوئی بات کروں یا وہ کوئی بات کریں محبت والی تو مجھے منی خارج ہوجاتی ہے . اور جب تک ہم باتیں کرتے رہیں ہوتی رہتی ہے کیا مجھے اس صورت میں غسل لینا ہوگا اور جاب بات ہوتی کوئی شرارت والی تو بعد میں ہلکی سی سوچ آنے پر پھر سے منی خارج ہوجاتی ہے اس لیے میں اپنے شوہر سے باتیں نہیں کرتی شرارت والی کہ میری نماز میں مسلہ ہوتا مجھے نماز میں بھی خیال آتے تو کیا اس پر مجھے گناہ ملے گا؟اور بار بار غسل بھی لینا ہوگا ؟

    جواب نمبر: 606868

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 328-324/H=04/1443

     اگر وہ مادہ (منی وغیرہ) نکلنے پر شہوت میں اضافہ ہوتا رہتا ہے تب تو وہ مذی ہے اس کے نکلنے سے وضوء ٹوٹ جاتا ہے غسل واجب نہیں ہوتا؛ البتہ وہ کپڑے یا جسم کے جس حصہ پر لگے گی وہ ناپاک ہوجائیں گے اتنے حصہ کو دھوئے بغیر نماز نہ ہوگی۔ اگر منی شہوت کے ساتھ نکل جائے اور پھر شہوت ختم ہوجائے تو وہ منی ہے اور اس سے غسل واجب ہوگا۔ شوہر سے ایسی باتیں کرنا کہ جس سے اسی وقت یا کچھ دیر کے بعد سوچنے پر شہوت کے ساتھ منی نکل جائے اور اس کی وجہ سے نماز کے لیے غسل وغیرہ کی نوبت آجائے اور نظام عبادت خلل انداز ہوجائے ایسی باتیں کرنے سے اگراحتیاط رکھیں تو یہ گناہ میں شامل نہیں ہے، بہتر یہ ہے کہ اپنی اس حالت سے شوہر کو صاف صاف مطلع کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند