• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 606773

    عنوان:

    بچوں کے پیشاب کا کیا حکم ہے ؟

    سوال:

    بچوں کے پیشاب کا کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 606773

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:277-130/sn=3/1443

     بچوں کا پیشاب بھی بڑوں کے پیشاب کی طرح ناپاک ہے ، قدر معفو عنہ سے زیادہ کپڑے وغیرہ میں لگنے کی صورت میں اسے پاک کرنا ضروری ہوگا ورنہ نماز نہیں ہوگی ۔

    (وبول غیر مأکول ولو من صغیر لم یطعم) إلا بول الخفاش وخرأہ(الدر المختار) (قولہ: لم یطعم) بفتح الیاء أی: لم یأکل فلا بد من غسلہ،(الدر المختار مع رد المحتار: 1/ 523، مطبوعة: مکتبة زکریا، دیوبند، الہند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند