• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 606554

    عنوان:

    بدن کے باریک دانوں کے منھ پر خون نظر آئے تو وضو کا کیا حکم ہے؟

    سوال:

    میرے بازو پر مچھر کے کاٹنے سے بالکل چھوٹا سا دانا بن گیا تھا اور اس میں تھوڑا سا خون نظر آ رہا تھا تو کیا وضو کے دوران بازو دھوتے وقت اس پر ہاتھ پھیرنے سے وضو ہو گا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 606554

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:242-179/L=3/1443

     وضو ہوجائے گا ، اس زخم میں تھوڑا خون ہونے کی وجہ سے وضو میں نقص پیدا نہ ہوگا۔ وإن قشرت نفقطة وسال منہا ماء أو صدید أو غیرہ إن سال عن رأس الجرح نقض وإن لم یسل لا ینقض․ (الفتاوی الہندیة ۱/۱۱)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند