• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 606472

    عنوان:

    بغیر وضو کے غسل جنابت درست ہے یا نہیں؟

    سوال:

    محترم علماء کرام معاملہ یہ ہے کہ مباشرت کے بعد زید استنجاء کر کے ، کلی اور ناک میں تین تین بار پانی ڈال کر انگلش شاور کے نیچے کھڑا ہو کر اپنے جسم پر اچھی طرح پانی بہا لیتا ہے ۔تو کیا اس طرح غسل جنابت کا فرض ادا ہو جائیگا ؟ اور کیا اس طرح کے غسل کے بعد نماز ادا کی جا سکتی ہے ؟ آپ کے جواب کا منتظر رہو ں گا۔

    جواب نمبر: 606472

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 162-119/B=02/1443

     جب اس نے غسل کی سنت اور فرض سب کو ادا کرلیا تو اس کا غسل جنابت صحیح ہوگیا۔ اس کے بعد وہ جمعہ کی نماز یا ظہر کی نماز پڑھ سکتا ہے۔ کوئی وہم نہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند