عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 606324
قبل یا دبر میں انگلی داخل کرنے سے غسل کا حکم
اگر شوہر اپنی بیوی کہ شرمگاہ میں انگلی داخل کرے چاہئے قبل میں ہوں یا دبر میں تو کیا غسل واجب ہوتا ہیں یا نہیں اور اگر بیوی مرد کہ شرمگاہ میں انگلی داخل کرے یا مرد خود اپنی شرمگاہ میں انگلی داخل کرے تو کیا غسل واجب ہوتا ہیں یا نہیں شہوت کیساتہ ہو یا بغیر شہوت کی ہو۔
جواب نمبر: 606324
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:127-35T/sd=2/1443
(۱)اگر غلبہ شہوت سے بقصد استمتاع ( لذت اندوز ہونے کے ارادے سے) عورت کے قبل میں انگلی داخل کی گئی ، خواہ شوہر داخل کرے یا عورت تو احتیاطا عورت پر غسل واجب ہوجاتا ہے خواہ انزال نہ ہو۔(۲) اگر مرد یا عورت کے دبر میں انگلی داخل کی گئی تو کسی پر غسل واجب نہیں ہوگا، خواہ مرد داخل کرے یا عورت؛ ہاں اگر انزال ہوجائے تو غسل واجب ہوجائے گا۔
قال الحلبی: وفی وجوب الغسل بإدخال الإصبع فی القبل أو الدبر خلاف والأولی أن یجب فی القبل إذا قصد الاستمتاع بغلبة الشہوة لأن الشہوة فیہن غالبة فیقام مقام السبب وہو الإنزال دون الدبر لعدمہا (غنیة المتملی:۱/۱۲۹، فصل فی الطہارة الکبری، ط: دار العلوم دیوبند)قال ابن عابدین: (قولہ : وفی فتح القدیر أن فی إدخال الإصبع الدبر خلافاً إلخ ) ذکر العلامة الحلبی ہنا تفصیلاً، فقال: والأولی أن یجب فی القبل إذا قصد الاستمتاع ؛ لغلبة الشہوة ؛ لأن الشہوة فیہن غالبة، فیقام السبب مقام المسبب وہو الإنزال دون الدبر لعدمہا'۔(منحة الخالق علی البحر الرائق: ۶۲/۱، دار الکتاب الاسلامی ،امداد الاحکام: ۱/۳۵۹، مکتبہ دار العلوم کراچی) قال الحصکفی: ( و) لا عند (إدخال إصبع ونحوہ) کذکر غیر آدمی وذکر خنثی ومیت وصبی لا یشتہی وما یصنع من نحو خشب (فی الدبر أو القبل) علی المختار۔ قال ابن عابدین: (قولہ: علی المختار) قال فی التجنیس: رجل أدخل إصبعہ فی دبرہ وہو صائم اختلف فی وجوب الغسل والقضاء. والمختار أنہ لا یجب الغسل ولا القضاء؛ لأن الإصبع لیس آلة للجماع فصار بمنزلة الخشبة ذکرہ فی الصوم۔ ( الدر المختار مع رد المحتار : ۱۶۶/۱، دار الفکر، بیروت)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند