• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 605601

    عنوان:

    نجاست کا پھیلاؤ اگر ایک درہم سے کم ہے تو کیا نماز پڑھی جاسکتی ہے؟

    سوال:

    مجھے وہائٹٹ ڈسچارج(چربی کی طرح) ہوتا ہے ، میرا سوال یہ ہے کہ 1۔ مجھے اس کا پتا بھی نہیں چلتا کہ یہ کس وقت ہوتا ہے کبھی مجھے محسوس بھی ہوتا ہے تو پھر میں چیک کرتی ہوں تو کبھی ہوتا ہے کبھی نہیں ہوتا کبھی تو پتا ہی نہیں چلتا تو ایسے میں نماز کیسے پڑھوں جبکہ مجھے کبھی کبھی نماز میں بھی ایسا لگنے لگتا ہے ؟

    (۲) اگر مجھے یہ ڈسچارج ہوا اور اگر ایک درہم کے مقدار کے مطابق نہیں پھیلا تو کیا میں ہر نماز کے وقت نیا وضو کر کے نماز پڑھ سکتی ہوں؟

    (۳) اور حیض کے دنوں میں تو 5-6 دن خون آتا ہے لیکن اس کے بعد 1-2۔ دن مجھے یہ ڈسچارج لال رنگ کا ہوتا ہے پھر وہ 1-2 دن میں سفید ہو جاتا ہے دھیرے دھیرے تو کرنا تھا کہ حیض کی مدت کب تک مانی جائے گی۔ برائے مہربانی جلد از جلد مجھے اس کا جواب بتا دیں۔

    جواب نمبر: 605601

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:985-219T/sd=1/1443

     (۱) شک وشبہہ کا کوئی اعتبار نہیں ہے، جب اطمینان ہوجائے تو وضو کرکے نماز پڑھ لیا کریں، اس بارے میں زیادہ نہ سوچا کریں۔

    (۲) اگر آپ معذور شرعی نہیں ہیں تو ہرنماز کے لیے نیا وضو کرنا کافی نہیں ہوگا، بلکہ جس نماز سے پہلے وضو نہ ہو تو وضوء کرنا ہوگا اور ایک درہم سے کم ناپاکی کے ساتھ اگرچہ نماز ہوجاتی ہے؛ لیکن ناپاکی کو بہرحال دھونا ضروری ہے۔

    (۳) آپ کی ماہواری کی عادت متعین ہے یا نہیں، پہلے اس کی وضاحت کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند