• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 605535

    عنوان:

    نیند میں شہوت محسوس ہو مگر منی کا اثر كپڑوں پر دكھائی نہ دے تو كیا حكم ہے؟

    سوال:

    مجھے اکثر سو کے اٹھنے کے بعد احتلام محسوس ہوتا ہے جبکہ منی دکھائی نہیں دیتی! کیا اس صورت میں غسل فرض ہو گا؟

    جواب نمبر: 605535

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 982-631/SN=12/1442

     اگر آپ کو نیند سے اٹھنے کے بعد ایسا محسوس ہو کہ احتلام ہوا ہے؛ لیکن کپڑے وغیرہ پر کوئی تری نہ دیکھیں تو شرعاً آپ پر غسل فرض نہیں ہے، آپ پریشان نہ ہوں۔ وإن احتلم ولم یخرج منہ شیء أي تذکر الاحتلام ولم یر بَلَلاً لا غسل علیہ إجماعاً․ (کبیری، ص: 43، مطبوعہ: اشرفیہ، دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند