• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 605507

    عنوان:

    مرد عورت كی شرم گاہ سے اپنی شرمگاہ ٹچ كرے اور عورت كو انزال ہوجائے تو كیا غسل دونوں پر واجب ہوگا یا صرف عورت پر؟

    سوال:

    اگر مردو عورت کی شرمگاہ بغیر کسی حائل کے آپس میں ملیں اورمرد اپنی شرمگاہ عورت کی شرمگاہ میں داخل نہ کرے ، صرف اُوپر ٹچ کر کے دونوں استمتاع کریں اور عورت کی منی خارج ہوجائے تو کیا دونوں پر غسل واجب ہو جائے گا؟

    جواب نمبر: 605507

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1117-876/L=12/1442

     مذکورہ بالا صورت میں اگر دخول نہیں ہوا ہے تو صرف جس کی منی خارج ہوئی ہے یعنی عورت اسی پر غسل کرنا لازم ہوگا ۔

    منہا الجنابة وہی تثبت بسببین أحدہما خروج المنی علی وجہ الدفق والشہوة من غیر إیلاج باللمس أو النظر أو الاحتلام أو الاستمناء.[الفتاوی الہندیة 1/ 14)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند