• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 605495

    عنوان:

    اچھی طرح تسلی كرنے كے باوجود پیشاب كے قطرے آئیں تو كیا حكم ہے؟

    سوال:

    وضو کے بعد اگر اچھی طرح تسلی کرنے کے باوجود پیشاب کے قطرے آتے ہوں تو وضو کے بارے میں کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 605495

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:856-656/N=12/1442

     جس شخص کو پیشاب کے بعد کافی دیر تک قطرے آتے ہوں یا پیشاب کے بعد کچھ وقفہ سے قطرے آجاتے ہوں اور ایک آدھ گھنٹہ کے بعد قطرے بالکل نہ آتے ہوں، اُسے چاہیے کہ پیشاب کے بعد انڈرویئر پہن کر اس میں پیشاب کی جگہ موٹا سوتی کپڑا رکھ لیا کرے اور ایک آدھ گھنٹہ کے بعد جب قطروں کا سلسلہ بند ہوجائے تو انڈرویئر ہٹاکر پاکی حاصل کرلے، پھر وضو کرکے نماز پڑھے، اور ایسے شخص کو نماز سے ایک آدھ گھنٹہ پہلے پیشاب سے فارغ ہونے کا اہتمام کرنا چاہیے؛ تاکہ مسجد کی نماز باجماعت میں شرکت سے محرومی نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند