• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 605318

    عنوان:

    درد كی جگہ كاپسیكوم (پلاسٹر) لگا ہو تو وضو كس طرح كیا جائے گا؟

    سوال:

    براہ کرم مسئلہ مرقومہ کو جواب دیجئے وہ چیز پلاسٹر کے مانند (فارسی میں زفت اور کاپسیکوم کہتے ہیں)البتہ موضع درد میں لگایاجاتاہے اور چوبیس گھنٹے یا اس سے زیادہ رہنا ضروری۔ وضو اور غسل کی وقت کیا کرے ؟ آیا دھونا ضروری ہے یا مسح علی الجبیرہ کے حکم میں داخل ہے؟

    بینوا توجروا

    جواب نمبر: 605318

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:910-703/sd=1/1443

     اگر مذکورہ چیز کو ہٹاکر اُس عضو کو دھونا مضر ہو تو اس کے اوپر مسح کیا جاسکتا ہے ، جیساکہ مسح علی الجبیرہ میں کیا جاتا ہے ۔

    قال الحصکفی:ویمسح نحو(مفتصد وجریح علی کل عصابة مع فرجتہا فی الأصح).قال ابن عابدین:(قولہ: علی کل عصابة) أی علی کل فرد من أفرادہاسواء کانت عصابة تحتہا جراحة وہی بقدرہا أوزائدة علیہاکعصابة المفتصد، أولم یکن تحتہاجراحة أصلاً، بل کسر أوکی، وہذا معنی قول الکنز: کان تحتہاجراحة أولا، لکن إذا کانت زائدة علی قدرالجراحة فإن ضرّہ الحل والغسل مسح الکل تبعاً، وإلافلا. ( الدر المختار مع رد المحتار) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند