• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 605279

    عنوان:

    واشنگ مشین میں ناپاک كپڑا دھونے كا طریقہ

    سوال:

    جناب ایک مسئلہ درپیش ہے جس میں آپ کی رہنمائی درکار ہے میرے گھر میں واشنگ مشین میں ناپاک کپڑے پاک کپڑوں کے ساتھ ہی دُھل جاتے تھے علماء سے سنا ہے کہ اس سے سارے کپڑے ہی ناپاک ہو جاتے ہیں ۔اس کے بعد وہ کپڑے ڈرائر میں ڈالے جس ڈرائر میں بھی و ناپاک پانی لگ گیا اس کے علاوہ اپنے گھر کے جائے نماز کو بھی و پانی لگ گیا۔ نیز یہ کہ اس وقت بہت سے کپڑے اور گھر کے جائے نماز ناپاک ہوگئے برائے مہربانی تفصیلاً رہنمائی فرمائے کے اس مسلے میں کے اس مسلے میں کیا کیا جائے اور مستقبل میں اس مسلے سے بچنے کا حل بھی بتا دے ۔شکریہ

    جواب نمبر: 605279

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1298-934/H=11/1442

     ڈرائر میں عامةً کافی مقدار میں پانی چلا کر کپڑوں کے نکالنے کا معمول ہے ایسی صورت میں سب کپڑے اور ڈرائر وغیرہ سب کو پاک قرار دیا جائے گا محض شک کی وجہ سے ناپاکی کا حکم نہ ہوگا؛ البتہ آئندہ کے لئے بہتر یہ ہے کہ ناپاک کپڑوں میں جہاں جہاں نجاست لگی ہو وہاں وہاں سے اتنے حصہ کو دھوکر پہلے پاک کرلیا کریں اور پھر سب کپڑوں کو مخلوط کرکے واشنگ مشین میں ڈالا کریں تاکہ کسی قسم کے شک میں ابتلاء نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند