• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 605072

    عنوان: جیسے ہی نماز کیلئے وضو کرتا ہوں تو پیشاب کا قطرہ آتا ہے 

    سوال:

    مجھے پورے دن میں پیشاب کا قطرہ نہیں آتا جیسے ہی نماز کے لیے لیے واش روم جاتا ہوں ہو تو پیشاب کا قطرہ آتا ہے ۔اور میں اس کے لئے بار بار شلوار دوتا ہو لیکن میرے پیشاب کا قطرہ بہت کم ہوتا ہے ایک درہم سے بہت کم ہوتا ہے اور مجھے ایک مفتی صاحب نے کہا تھا کہ آپ اس کو بار بار مت دوائی بس یہ وہ ہے میں خود ختم ہو جائے گا اور آپ مجھے بتائیں میں کیا کروں کیا میں اس کو بار بار دوں گا یا صرف استنجا کروں اور شلوار نہ دو ں۔

    جواب نمبر: 605072

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:822-577/sd=11/1442

     یہ بات ہماری سمجھ میں نہیں آئی کہ جب پورے دن پیشاب کا قطرہ نہیں آتا ہے تو نماز سے پہلے واش روم جانے میں قطرہ کیسے آتا ہے؟ آپ واش روم صرف وضوء کے لیے جاتے ہیں یا نماز سے پہلے استنجاء کے لیے جاتے ہیں ؟ اگر استنجے کے لیے جاتے ہیں اور بعد میں آپ کو قطرہ محسوس ہوتا ہے توکیا کبھی آپ نے قطرات کو دیکھا بھی ہے؟ قطرات کے سلسلے میں بسا اوقات شک اور وسوسہ بھی ہوجاتا ہے، جس سے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے، اگر واقعی قطرہ آتا ہے تو پیشاب کے بعد اچھی طرح اطمینان حاصل کرلیا کریں اور ڈھیلے یا ٹشوپیپر کا استعمال کریں، جب قطرات سے اطمینان ہوجائے تب پانی سے استنجا کریں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند