• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 60504

    عنوان: گھر میں باتھ روم میں ربڑ کی چپل ہے جو پہننے کے لیے ہے، کبھی پیشاب کرتے وقت کچھ چھیٹیں چپل پر گرتی ہیں ،

    سوال: گھر میں باتھ روم میں ربڑ کی چپل ہے جو پہننے کے لیے ہے، کبھی پیشاب کرتے وقت کچھ چھیٹیں چپل پر گرتی ہیں ، میں پھر میں تین بار چپل پہ پانی ڈالتاہوں ، کیا اس سے چپل پاک ہوتی ہے اگر نہیں ہوتی ہے تو کیا میرے پاؤں بھی ناپاک ہوجاتے ہیں؟، لیکن بظاہر تو پاؤں پہ کوئی ناپاکی نہیں ہوتی۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 60504

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1218-1205/L=10/1436-U اگر پیشاب کی چھینٹیں چپل پر لگنے کے بعد آپ چپل کو تین بار دھولتے ہیں تو چپل پاک ہوجاتا ہے اس کے بعد اگر چپل کو پہنتے ہیں تو آپ کا پیر ناپاک نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند