• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 604939

    عنوان:

    دوران تلاوت بار بار ریح خارج ہونا؟

    سوال:

    پیچھے کے رستے سے ہوا تھوڑی تھوڑی کر کے زیادہ بار آتی ہے اور تراویح پڑھاتے وقت اور تلاوت کرتے وقت بار بار وضو کرنا پڑتا ہے ، اس کا کوئی آسان حل بتائیں۔

    جواب نمبر: 604939

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1095-224T/H=10/1442

     بار بار وضوء کرنے میں جو مشقت ہوتی ہے اس پر اجرو ثواب بھی ملتا ہے اس لئے اس سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں تاہم مرض سے نجات اور علاج معالجہ کے لئے کسی اچھے طبیب یا ماہر ڈاکٹر سے رجوع کرلیں تو اس میں بھی مضائقہ نہیں، تراویح پڑھنے پڑھانے کے لئے تو باوضوء ہونا شرط ہے اگر قرآن شریف حفظ پڑھ لیں یا بغیر چھوئے قلم وغیرہ سے اوراق پلٹ لیں تو اس کے لئے وضوء واجب نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند