• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 604726

    عنوان:

    سوتے ہوئے احتلام ہوجائے تو بستركا كیا حكم ہے؟

    سوال:

    رات کو سوتے ہوئے احتلام ہونے کی صورت میں بستر پر ناپاکی کیسے واضح ہو گی؟

    جواب نمبر: 604726

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 921-660/D=10/1442

     اگر ناپاکی کا اثر بستر پر ظاہر ہو تب تو وہ حصہ ناپاک ہوجائے گا اور اسے دھونا ضروری ہوگا۔ اور اگر ناپاکی کا کوئی اثر ظاہر نہ ہو تو بستر کے مشتبہ حصہ کو دھونا محض احتیاط ہوگی، واجب نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند