• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 604596

    عنوان:

    ناپاك كپڑے پہنے ہوے تلاوت كرنا؟

    سوال:

    جس کپڑے میں مذی یا ودی لگا ہے اس کپڑے کو پہن کر قرآن پاک پڑھنا کیسا ہے ؟ جواب جلد از جلد دیں مہربانی ہوگی ؛ شکریہ

    جواب نمبر: 604596

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:779-531/sd=10/1442

     تلاوت قرآن کے آداب میں یہ بھی ہے کہ پاک کپڑے پہن کی تلاوت کی جائے۔ (فروع الایمان: ص:۳۷) لہٰذا جس کپڑے میں مذی یا ودی لگی ہوئی ہو اس کو پہن کر تلاوت کرنا خلافِ ادب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند