• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 604584

    عنوان:

    گدا پاك كرنے كا كیا طریقہ ہے؟

    سوال:

    اگر گدے کے اسپنج پر نجاست لگ جائے تو اسے کیسے پاک کیا جائے اور اس گدے کو پاک کرنے والا دھونے والے کے بارے میں کیا حکم ہوگا؟

    جواب نمبر: 604584

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 804-120T/M=10/1442

     اگر گدے پر تر نجاست لگ جائے اور ناپاکی اندر تک سرایت کرجائے تو اس کو پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اگر گدہ، نرم ہے اور اس کو نچوڑنا ممکن ہے تو ناپاکی کی جگہ پر پانی بہا کر اسے تین مرتبہ اچھی طرح دھو دیا جائے اور ہر مرتبہ پوری طاقت کے ساتھ نچوڑ دیا جائے اوراگر گدہ بہت موٹا اور سخت ہے اور اس کو نچوڑنا ممکن نہیں تو اسے کھڑا کرکے ناپاکی کی جگہ پر پانی بہایا جائے اور پانی ٹپکنا بند ہونے تک انتظار کیا جائے جب پانی ٹپکنا بند ہوجائے تو پھر پانی ڈالا جائے اور انتظار کیا جائے یہاں تک کہ پانی ٹپکنا بند ہوجائے۔ اس طرح تین مرتبہ دھونے سے گدہ پاک ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند