• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 603557

    عنوان:

    دودھ میں پیشاب کا قطرہ گر جائےتو كیااسے پاك كیا جاسكتا ہے؟

    سوال:

    اگر گائے اور بھینس کا دودھ نکالتے وقت پیشاب کا قطرہ دودھ میں گر جائے تو کیا حکم ہے وضاحت فرمائیں؟

    جواب نمبر: 603557

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 739-792/B=12/1442

     اگر تھوڑی مقدار میں دودھ نکالا ہے اور اس میں بھینس کا پیشاب گرگیا تو بہتر یہ ہے کہ اسے پھینک دیا جائے یا کسی کتے، بلی کو پلادیا جائے۔ لیکن کثیر تعداد میں پیشاب گرگیا ہے تواس دودھ کے بقدر پانی ڈال کر پکایا جائے جب پانی جل جائے اور دودھ باقی رہے تین مرتبہ ایسا ہی کیا جائے تو وہ دودھ پاک ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند