• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 603097

    عنوان:

    کپڑوں پر ایک یا دو قطرے پیشاب کے لگ جائے تو کیا ان کپڑون میں نماز ہو جائے گی؟

    سوال:

    اگر استنجاء کرتے وقت کپڑوں پر ایک یا دو قطرے پیشاب کے لگ جائے تو کیا ان کپڑون میں نماز ہو جائے گی؟

    جواب نمبر: 603097

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 535-426/D=07/1442

     بہتر تو ہے کہ کپڑے کے صرف اتنے حصے کو دھولیں پھر نماز پڑھیں اگر پھیلاوٴ ہتھیلی کے گہرائی کے برابر ہے تو دھونے سے پہلے بھی پڑھی ہوئی نماز ادا ہوجائے گی۔ اور اگر پھیلاوٴ ہتھیلی سے زیادہ ہے تو پھر بغیر دھوئے نماز ادا نہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند