• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 602858

    عنوان:

    وضو كرتے وقت بہت زیادہ گیس بنتی ہے؟

    سوال:

    (۱) مجھے بیس سال سے زیادہ عرصے سے پیٹ میں گیس بننے کی شکایت ہے، عجیب بات یہ ہے کہ وضو کرتے ہی بہت زیادہ گیس بننے لگتی ہے، پانچ نمازوں میں ایک یا دو نماز ہی مشکل سے ایسی ہوں گی جن کو میں بآسانی ادا کرلیتاہوں بغیر گیس کی پریشانی کے، (۲) مجھے بغیر آواز اور بد بو کے بھی وضو ٹوٹنے کا یقین ہوتاہے، (۳) مجھے اس کا کچھ بھی بھروسہ نہیں کہ مجھے ایسا وقت کب ملے گا جب میں گیس کی پریشانی کے بغیر نماز ادا کرسکوں، اور اکثر ایسا کرتے وقت نماز کا آخری وقت ہی ہاتھ لگے گا اسی پریشانی میں جماعت کی نماز کی حالت میں مجھے اور زیادہ پریشانی ہوتی ہے گیس کے نکلنے کے خدشے کی وجہ سے ، کیا میں فرض نماز گھرپر ادا کرسکتاہوں اپنے دل اور دماغ کے بوجھ کو دور کرنے کے لیے؟

    جواب نمبر: 602858

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 459-114T/M=10/1442

     جن نمازوں میں آپ کو گیس کی پریشانی نہیں ہوتی اور آپ سکون و اطمینان سے نماز ادا کرلیتے ہیں ان اوقات میں مسجد جاکر باجماعت ادا کرلیا کریں اور جن اوقات میں گیس کی پریشانی بہت بڑھ جاتی ہے اور گیس بار بار نکلنے کا خدشہ یقینی ہوتا ہے ان اوقات میں فارغ وقفہ کا انتظار کرکے گھر پر نماز ادا کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند