• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 602197

    عنوان:

    استنجا والا لوٹا پاك ہے یا ناپاك؟

    سوال:

    پیشاب سے پہلے استنجا والا لوٹے کو چھو لیا جائے اور پھر وہی ہاتھ چادر پکڑنے میں استعمال ہو تو کیا چادر ناپاک ہوگی؟

    جواب نمبر: 602197

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 388-333/M=05/1442

     اگر لوٹے پر کوئی نجاست لگی ہوئی نہیں ہے تو وہ پاک ہے اور پاک لوٹے کو چھونے سے ہاتھ ناپاک نہیں ہوا، اور جب ہاتھ ناپاک نہیں ہوا تو اس ہاتھ سے چادر پکڑنے سے چادر بھی ناپاک نہیں ہوئی استنجاء کا لوٹا محض استنجاء خانے میں ہونے کی وجہ سے ناپاک نہیں سمجھنا چاہئے الا یہ کہ ناپاکی لگنے کا یقین ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند