• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 602086

    عنوان: عین انزال کے وقت آنکھ کھل گئی‏، تو كیا غسل واجب ہوگا؟

    سوال:

    ایک آدمی کو سوتے ہوئے خواب آیا۔عین انزال کے وقت آنکھ کھل گئی۔ذکر سے ایستادگی ختم ہو گئی۔اب منی بہہ پڑی۔کیا غسل فرض ہوا؟

    جواب نمبر: 602086

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:372-279/N=5/1442

     صورت مسئولہ میں منی جس وقت اپنی جگہ سے جدا ہوئی، اگر اُس وقت شہوت تھی تو ذکر کے سورا خ سے نکلتے وقت شہوت بالکل ختم ہوگئی ہو تب بھی غسل فرض ہوگا (بہشتی زیور مدلل، ۱۱: ۱۵، مسئلہ: ۲، مطبوعہ: کتب خانہ اختری متصل مظاہر علوم سہارن پور)، راجح ومفتی بہ قول یہی ہے (در مختار وشامی، ۱: ۲۹۷، مطبوعہ: مکتبہ زکریا دیوبند)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند