• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 601023

    عنوان:

    طبی معائنے كے لیے عورت كی شرم گاہ میں انگلی ڈالی تو كیا اس پر غسل واجب ہوگا ؟

    سوال:

    طبی معائنے کی غرض سے عورت کی شرم گاہ (اگلی یاپچھلی) میں انگلی ،انگلیاں یا کوئی باریک سا کیمرہ وغیرہ داخل کرنے سے اُس عورت پر غُسل واجب ہو جائے گا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 601023

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:214-166/sd=3/1442

     صورت مسئولہ میں عورت پر غسل واجب نہیں ہوگا۔ (شامی:۱/۳۰۴، زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند