• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 600727

    عنوان: بار بار وضو ٹوٹنا 

    سوال:

    مجھے معزز مفتیان کرام سے دو سوالات پوچھنے ہیں جب وضو کرتا ہوں تو کچھ ہی وقت کے بعد ریح خارج ہونا شروع ہو جاتی ہے . بعض دفعہ وضو کرتے ہوئے بھی دو دو تین تین بار وضو کرنا پڑتا ہے ، مشکل سے نماز پڑھی جاتی ہے ، اس بارے میں کیا حکم ہے ؟ دوسرا کیا ایک بار خط بنوا کر داڑھی منڈوا دینا گناہ ہے جبکہ داڑھی رکھنے کی نیت نہ کی ہو.جزاک اللہ۔

    جواب نمبر: 600727

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 228-170/H=03/1442

     آپ بظاہر معذور شرعی تو ہیں نہیں آپ کو بہرحال وضوء کرکے نمازاداء کرنا واجب ہے اگرچہ اس میں قدرے تکلیف و مشقت بھی ہے اگر باجماعت مسجد کی نماز میں زیادہ پریشانی محسوس کریں تو ایسے وقت میں مختصر نماز پڑھ لیا کریں۔ بہشتی زیور میں بناء کے مسائل مقامی مفتیان سے سمجھ لیں اوراس کے مطابق عمل کرلینے سے راحت کے ساتھ نماز پڑھ سکیں تو ایسا کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند