• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 600646

    عنوان:

    مذی یا ودی کپڑے پر لگ جائے تو نماز ہوگی یا نہیں؟

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ جس طرح پیشاب کا قترا ایک روپے کا جتنا کپڑے پر لگ جائے تو نماز ہو جاتی ہے اسی طرح اگر مزی یا ودی ایک روپے کے جتنی کپڑے پر لگ جائے تو اس سے نماز ہو جائے گی یا اسے دھونا ہی پڑے گا ؟

    جواب نمبر: 600646

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 209-127/B=03/1442

     مذی اور وَدی اگر ایک روپئے کے بقدر کپڑے پر لگ گئی، تو اگر موقعہ اور سہولت ہے تو نماز سے پہلے اسے دھوکر نماز پڑھے اور اگر موقعہ اور سہولت نہیں یا لاعلمی میں نماز پڑھ لی تو نماز ہو جائے گی۔ پیشاب کے قطرے کا حکم اور مذی، وَدی کا حکم یکساں ہے یعنی ایک درہم یا اس سے کم ہو تو معاف ہے اور ایک درہم سے زائد ہو تو نماز نہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند