• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 600327

    عنوان:

    جن چیزوں میں نجاست جذب نہیں ہوتی كیا وہ پونچھنے سے پاك ہوجاتی ہیں؟

    سوال:

    کیا پلاسٹک ، پیتل ، تانبے کے ناپاک برتن محض پوچھ لینے سے پاک ہوجائیں گے ؟ اسی طرح پلاسٹک کے کھلونے اور ہر وہ چیز جو جاذب نجاست نہ ہو مثلا چھری ، وغیرہ۔ (جس طرح تلوار کا مسئلہ فقہ کی کتابوں میں ملتا ہے کہ پوچھنے سے پاک ہوجاتی ہے )

    جواب نمبر: 600327

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 53-40/M=02/1442

     غیر جاذب چیزوں جیسے پیتل، تانبے اور پلاسٹک کے برتنوں میں اگر ناپاکی لگ جائے اور اُن میں نقش و نگار نہ ہو تو چونکہ نجاست ان میں سرایت نہیں کرتی اس لئے ایسی چیزوں کو خوب اچھی طرح پوچھ کر اچھی طرح صاف کرلینے سے جب کہ نجاست کا اثر زائل ہو جائے، وہ چیزیں پاک ہو جاتی ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند