عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 600310
میں فوج میں نوکری کرتا ہوں ، اور صبح سے سے شام تک جوتا پہنے رہتا ہوں۔کیا میں جوتے کھولے بغیر وضو کر سکتا ہوں یا جوتے پر مسح کر سکتا ہوں؟برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔
جواب نمبر: 60031008-Oct-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 144-89/B=02/1442
آپ کے لئے جوتے کھولے بغیر وضو کرلینا یا جوتوں پر مسح کرلینا جائز نہیں ہے۔ وضو میں ہاتھ پاوٴں اور منہ کا دھونا فرض ہے ، ہاں اگر آپ شرعی خفین چمڑے کے پہنیں تو پھر اس پر مسح کرسکتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ، کہ غسل جنابت کے بغیر اللہ کا نام لینا یا کوئی دعا وغیرہ پڑ ھنا جائز ہے یا نہیں ؟ براہ کرم جواب دیں ۔
جب ماہواری شروع ہونے کو ہوتی ہے تو میں بستر اور مصلی پر ایکسٹرا کپڑا رکھ دیتی ہوں تاکہ یہ خون سے ناپاک نہ ہوں، اگر ان کپڑوں پر خوننہ گرے توکیا یہ پاک ہیں؟ اور میں ان کپڑوں کو نماز کے لیے استعما ل کرسکتی ہوں؟
3288 مناظرغسل کرنے کے لیے پہلے منھ اور ناک میں پانی ڈالا جاتا ہے اور اس کے بعد سارے جسم پر پانی ڈالا جاتا ہے، اور اگر کوئی پہلے سارے جسم پر پانی بہا دے اس کے بعد آخر میں ناک او رمنھ میں پانی ڈالے تو اس کا غسل ہوجائے گا؟ برائے کرم اس سوال کا جواب دیں۔
3560 مناظراگر دن میں احتلام ہو جائے اور کچھ دیر بعد منی کپڑے پر سوکھ جائے تو کیا اس حالت میں کہیں بیٹھنے سے وہ جگہ ناپا ک ہوجائے گی؟
9249 مناظر