• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 600302

    عنوان: كیا محض آلہ تناسل کے منتشر ہو جانے سے غسل واجب ہوجائے گا؟

    سوال:

    درجہ ذیل حالات میں اگر آلہ تناسل منتشر ہوجائے اور منی خارج نہ ہوجائے تو اس سے غسل واجب ہوتا ہے یا نہیں؟

    1- سونے کی حالت میں خواب دیکھے یا بغیر خواب دیکھے

    2- اپنی بیوی کے ساتھ گپ شپ لگاتے ہوئے

    3-کوئی تصویر یا ویڈیو دیکھنے سے

    4-مشت زنی کرنے سے جب انزال نہ ہو

    5-اگر بیوی آلہ تناسل کے ساتھ کھیلا جائے ،

    6-عورت کی فرج کے اوپر مس کرنے سے جبکہ دخول نہ ہو،

    7-شھوتی خیالات آنے سے ؟ برائے مہربانی جواب دیں۔

    جواب نمبر: 600302

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 140-86/B=02/1442

     اوپر سوال میں ذکر کردہ ساتوں صورتوں میں اگر انزال نہیں ہوا تو محض آلہ تناسل کے منتشر ہو جانے سے غسل واجب نہ ہوگا۔ غسل اس وقت واجب ہوتا ہے جب منی شہوت کے ساتھ علی وجہ الدفق خارج ہو۔ اور جب عورت کی فرج میں داخل حشفہ ہو جائے تو منی نکلے یا نہ نکلے دونوں صورتوں میں غسل واجب ہو جاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند