• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 59213

    عنوان: بلا عذر کھڑے ہوکر پیشاب کرنا مکروہ ہے،

    سوال: میرے آفس میں ہندوستانی طرز کا بیت الخلاء نہیں ہے ، اس کی وجہ سے مجھے کھڑے ہو کر پیشاب کرنا پڑتاہے ، کیا کھڑے ہو کر پیشاب کرنا اور پانی لینا صحیح ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 59213

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 367-367/Sd=7/1436-U بلا عذر کھڑے ہوکر پیشاب کرنا مکروہ ہے، اگر آپ کے آفس میں بیٹھ کر پیشاب کرنے کی کوئی جگہ نہیں ہے، تو کھڑے ہوکر پیشاب کرنے کی گنجائش ہے، لیکن پیشاب کی چھینٹوں سے بچنا بہرحال ضروری ہے، قالت عامة العلماء: البول قائما مکروہ إلا لعذر- إلخ (عمدة القاري: ۳/۱۳۵، باب البول قائمًا وقاعدًا، ط: دار إحیاء التراث العربي، بیروت)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند